چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2025 سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ڈیووس،سوئٹزرلینڈ(شِنہوا)چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2025 میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کثیر جہتی تعاون برقرار رکھیں اور وسیع اور یکساں ترقی کو فروغ دے۔
ڈنگ نے حوالہ دیا کہ 8 سال قبل اسی مقام پر چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم خطاب کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ چین معاشی عالمگیریت کی حمایت کرے گا،کثیر جہتی تعاون برقرار رکھے گا اور اس پر عمل کرے گا اور دنیا کو بہتر مقام بنانے کے لئے کوششوں میں شریک ہوگا۔انہوں نے دنیا کا نظم و نسق بہتر بنانے اور مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام سے متعلق سوالات کے واضح جواب پیش کئے اور عالمی برادری کی اہم رہنمائی کی۔
چین کے نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ دنیا تیزی سے غیر معمولی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے جبکہ عالمی نظم و نسق کو گہرے ردوبدل کا سامنا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ انسانی معاشرہ ایک مرتبہ پھر اہم دوراہے پر آگیا ہے۔ انہوں نے زور دیا عالمی برادری کو شی کے ویژن سے رہنمائی لینی چاہئے۔
ڈنگ نے 4 اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ عالمی طور پر مفید اور یکساں معاشی عالمگیریت کو فروغ دیں۔سب کے لئے قابل قبول حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے جو رابطے اور مشاورت کے ذریعے باہمی مفید تعاون پر مبنی ہو۔
اپنی تقریر کے بعد ڈنگ نے ڈبلیو ای ایف کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بانی اور چیئرمین کلاؤس شواب سے ملاقات میں بین الاقوامی نظام اور مصنوعی ذہانت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
فورم میں موجودگی کے دوران ڈنگ نے سربیا کے صدر الیکزینڈر ووسک،ویتنام کے وزیر اعظم فام من چھن اور تخلیقی حقوق کے تحفظ کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ سے دوطرفہ بات چیت کی۔
انہوں نے سیمنز،اےبی بی گروپ اور بلیک سٹون سمیت دیگر کمپنیوں کے کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link