اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں میں ریکارڈ 34 ممالک اور خطے شریک...

چین، ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں میں ریکارڈ 34 ممالک اور خطے شریک ہوں گے

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں سن آئی لینڈ کے تفریح مقام پر ہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل روشن کرنے کی تقریب میں تماشائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی منتظم کمیٹی (ایچ اے ڈبلیو جی او سی) کے شعبہ کھیل نے اعلان کیا کہ 7 سے 14 فروری تک منعقدہ ہاربن 2025 میں 34 ممالک اور خطے شرکت کریں گے۔

2017 میں جاپانی شہر ساپورو میں منعقدہ 8 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے سابقہ ریکارڈ کے مقابلے میں اس ایونٹ میں 4 ممالک اور خطوں کی زائد تعداد ہے۔ 2017 کے کھیلوں میں 30 ایشیائی ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ اوقیانوس کے 2 دیگر مہمان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مجموعی طور پر 32 وفود نے شرکت کی تھی۔

ہاربن کے برفانی ایونٹس میں 34 ممالک اور خطوں کے ایک ہزار 275 کھلاڑی شرکت کریں گے جو ساپورو گیمز کے ایک ہزار 147 کھلاڑیوں کے گزشتہ بلند ترین ریکارڈ سے 128 کھلاڑیوں کا اضافہ ہے۔

ان ایک ہزار 275 کھلاڑیوں میں سے 755 مرد اور 520 خواتین ہوں گی۔ ان میں سے 847 کھلاڑی (513 مرد، 334 خواتین) ہاربن میں آئس مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ 428 کھلاڑی (242 مرد، 186 خواتین) یابولی میں برف کے مقابلوں شرکت کریں گے۔

شعبہ کھیل کے ڈائریکٹر اور ایچ اے ڈبلیو جی او سی کے سپورٹس آپریشنز سنٹر کے ڈپٹی چیف ڈائریکٹر لی گوانگ نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ توقع ہے کہ ہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے ممالک اور کھلاڑیوں کی میزبانی کرےگا جو ایشیا بھر میں موسم سرما کے کھیلوں کے بڑھتے جوش و خروش اور ہاربن 2025 کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!