ہیڈ لائن:
ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنی سروس بحال کر دی
جھلکیاں:
ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنی سروس بحال کر دی ہے۔سروس فراہم نہ ہونے کے باعث ہفتے کے روز ملک بھر میں لاکھوں صارفین سروس تک رسائی سےمحروم ہو گئے تھے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ایک ٹک ٹاک پوسٹ کے مختلف مناظر
2۔ امریکہ کی سپریم کورٹ کے مختلف مناظر
3۔ ٹک ٹاک آفسز کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ٹک ٹاک نے اتوار کے روز امریکہ میں سروس بحال کر دی ہے۔ اس سے قبل لاکھوں صارفین سروس معطلی کی وجہ سے چند گھنٹے ٹک ٹاک استعمال نہ کر پائے۔
مختصر ویڈیو شیئر کرنے کے اس پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ پیر کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرے گا تاکہ ٹک ٹاک کو امریکہ میں برقرار رکھنے کے لئے ایک طویل مدتی حل تلاش کیا جا سکے۔اتوار کے روز ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ صدر بننے کے بعد چند گھنٹوں کے اندر بائیڈن انتظامیہ کے متعدد انتظامی احکامات کو منسوخ کر دیں گے۔
منتخب صدر کا کہنا تھا کہ وہ سرحدی سیکیورٹی، توانائی، وفاقی حکومت کے اخراجات، ٹک ٹاک اور ڈی ای آئی (تنوع، مساوات اور شمولیت) پروگرامز سے متعلق انتظامی احکامات پر دستخط کرنے والے ہیں۔
ہفتہ کو رات گئے ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنی سروس بند کر دی تھی۔سروس کی بندش امریکی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ اس فیصلے کے تحت چین سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنی ’ایپ‘ امریکی کمپنی کو بیچ دیں ۔ بصورت دیگر انہیں اتوار سے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واشنگٹن، ڈی سی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link