ہیڈلائن:
سری لنکن انجینئر کی کولمبو پورٹ سٹی پر خدمات کے حوالے سے رائے
جھلکیاں:
سری لنکا کے کولمبو پورٹ سٹی چینی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو(بی آرآئی) پروگرام کے تحت زیر تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے۔منصوبے کا آدھا سےزیادہ کام مکمل ہوچکا،سنجیوہ الوس ایک سری لنکن انجینئر ہیں جو اس منصوبے پر کام کی رفتار سے مطمعن ہیں۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔کولمبو پورٹ سٹی کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ(انگریزی):سنجیوہ الوس،سینئر انجینئر ،ایم ای پی(میکینیکل اینڈ الیکٹریکل)، کولمبو پورٹ سٹی
تفصیلی خبر:
کولمبو پورٹ سٹی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی آرآئی)کے تحت سری لنکا کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ(انگریزی):سنجیوہ الوس،سینئر انجینئر ،ایم ای پی (میکینیکل اینڈ الیکٹریکل)، کولمبو پورٹ سٹی
’’میں نے 2017 میں پورٹ سٹی میں ملازمت اختیار کی تب پورٹ پر بحالی کا آدھا کام مکمل ہوچکا تھا۔
ہم نے اس دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام شروع کیا اور اسے دو حصوں، فیز ون اور فیز ٹو میں تقسیم کیا۔
فیز ون کے ڈیزائن پر ہم نے کام اسی دوران شروع کیا تھا جسے مکمل کرنے میں ہمیں کچھ سال لگے۔ اس کام کے مکمل ہونے پر ہم نے فیز ون میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کےمنصوبوں کی تعمیر شروع کر دی۔ بنیادی سہولیات پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اسی سال یہ کام مکمل ہوجائے گا پھر یہ پورٹ پوری طرح فعال ہو جائے گی۔
جب ہم ڈیزائن کرتے ہیں یہ مین لینڈ سےمختلف ہوتا ہے۔ دراصل، پورٹ سٹی بہت اچھی طرح منظم اور زمین کے ہر ایک ٹکڑے سے اس کی خدمات جڑی ہوئی ہیں۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سری لنکا کے پاس اس قسم کے شہر کی تعمیر کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔چین نےہماری مدد کی اور پورٹ سٹی کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیرکے لئے اپنی ٹیکنالوجی یہاں منتقل کی۔ خوش قسمتی سے مجھے یہ نوکری ملی۔ جو تجربہ میں نے دبئی میں حاصل کیا تھا وہ اب اپنے وطن کی ترقی کے لئے استعمال کر رہا ہوں۔یہاں میری بیٹیاں بھی بہت خوش ہیں کیونکہ میں اب ان کے ساتھ رہ کر کام کرسکتا ہوں۔
سری لنکا کے بہت سے لوگ اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔اس منصوبے سے بہت ساری ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں جبکہ لوگ ایسے پروجیکٹ سے تجربہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔پورٹ سٹی کے مکمل ہونے پر اس سے ملک میں 80 ہزار سے زائد سے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔یہ منصوبہ نہ صرف لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ سری لنکا کی معیشت کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔‘‘
کولمبو سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link