اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران ملازمت کے سوا کروڑ سے زائد نئے...

چین میں 2024 کے دوران ملازمت کے سوا کروڑ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوئے

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقدہ ملازمت میلے میں طلبہ ملازمت کے مواقع بارے معلومات حاصل کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے دوران ایک کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار نئی شہری ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

چینی وزارت افرادی قوت و سماجی تحفظ کے مطابق 2024 کے دوران چین میں شہری بیروزگاری کی شرح 5.1 فیصد رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

وزارت کے ترجمان لو ای ہونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔

لو نے کہا کہ 2024 کے  اختتام تک غربت سے نکالے گئے 3 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار افراد اب ملازمت کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چین کے سماجی تحفظ کارڈ رکھنے والے افراد کی تعداد گزشتہ برس کے اختتام تک تقریباً  1.39 ارب تک پہنچ گئی تھی جن میں 1.07 ارب ڈیجیٹل سماجی تحفظ سوشل سکیورٹی کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!