اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی طرف سے نیپالی طلبہ کے لئے 1000 سائیکلوں کا پہلاعطیہ

چین کی طرف سے نیپالی طلبہ کے لئے 1000 سائیکلوں کا پہلاعطیہ

نیپال کے صوبہ مدھیش کے علاقے بیر گنج میں طلبہ ہیلو انکارپوریٹڈ کے تعاون سے دیہی ترقی کے بارے میں چینی فاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کئے گئے عالمی سائیکل منصوبہ کے تحت عطیہ کردہ سائیکلوں کے ساتھ کھڑے ہیں-(شِنہوا)

کھٹمنڈو(شِنہوا)چین سے ایک ہزار سائیکلوں کی پہلی کھیپ نیپال کو عطیہ کی گئی، جو صوبہ مدھیش کے 2 اضلاع کے 9 کمیونٹی سکولوں کے طلبہ میں تقسیم کی گئی۔

ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت ضلع بارہ کے 5 سکولوں کے 504  طلبہ اور پارسا ضلع کے 4 سکولوں کے 496 طلبہ کو سائیکلیں دی گئیں۔

فاؤنڈیشن کے نیپال دفتر کے ڈائریکٹر زو ژی چھیانگ کے مطابق کمبوڈیا اور لاؤس کے بعد نیپال تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے سائیکل فراہم کرنے والی کمپنی ہیلو انکارپوریٹڈ کی طرف سے فراہم کردہ سائیکلیں وصول کی ہیں۔

جنوبی نیپال کے شہر بیر گنج کے ایک سکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں زوژی چھیانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ عطیہ نیپال کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے بچوں کے لئے سکول جانے کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار  ہوگا۔

بیرگنج کے ڈپٹی میئر امتیاز عالم نے کہا کہ میں مستقبل میں اس منصوبے میں توسیع کا منتظر ہوں۔

فاؤنڈیشن نے ہیلو انکارپوریٹڈ کے تعاون سے 2021 میں بین الاقوامی سائیکل پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ 2024 کے آخر تک کمبوڈیا اور لاؤس کو 6،024 موٹر سائیکلیں عطیہ کی جا چکی ہیں۔

نیپال میں چینی سفارتخانے کے ایک کونسلر وانگ شین نے کہا کہ چین نے نیپال میں غربت کے خاتمے کے لئے  متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے، جن میں "متحرک گاؤں”، "خوشحال معاشرہ "، "پینے کا صاف پانی” اور "مستقبل کو روشن کرنا” شامل ہیں۔

وانگ شین نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ چینی سفارتخانہ نیپال میں منصوبوں کو فروغ دینے اور نیپالی عوام کو مزید فوائد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!