ہیڈلائن:
چین: غیر ملکی مہمانوں کا ننگشیا میں بہار تہوار کی روایات کا شاندار تجربہ
جھلکیاں:
30 سےزائد غیر ملکیوں نے چین کے ننگشیا میں آئندہ نیا چینی سال منانے کے لئے مستند چینی ثقافتی سرگرمیوں میں خوب حصہ لیا ہے۔
کئی ممالک جیسے عراق، روس،کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مہمان روایتی چینی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ چینی ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے والے غیر ملکیوں کے مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): میلیسا او لیری،کینیڈین ٹیچر، ہائی اسکول نمبر 2، ین چھوان
3۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): موراوا پولینا، روسی طالبہ، نارتھ منزو یونیورسٹی
تفصیلی خبر:
چین کے ننگشیا میں 30 سےزائد غیر ملکیوں نے آئندہ نیا چینی سال منانے کے لئے مستند چینی ثقافت کا تجربہ کیا ہے۔عراق، روس،کینیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والےغیر ملکی مہمانوں نےمنگل کے روز روایتی چینی ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا ۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): میلیسا او لیری،کینیڈین ٹیچر، ہائی اسکول نمبر 2، ین چھوان
’’شین نیان کوائی لے(نیا چینی سال مبارک)! نیا سال خوشی کا ہو! میں سمجھتی ہوں کہ یہ چینی ثقافت کا ایک شاندار جشن ہے۔خصوصاً بہار کےتہوار کے قریب آتے ہی ایسا موقع ملنا واقعی بہت زبردست ہے۔میرا یہ ین چھوان میں بہار کا پہلا تہوار ہے۔میں واقعی یہاں رہنا اور بہار کےتہوار سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔دو دن قبل میں برف پر ڈریگن کشتی ریس دیکھنے گئی، جو واقعی بہت شاندار تھا۔میں اب صرف اپنے دوستوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور تھوڑا آرام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): موراوا پولینا، روسی طالبہ، نارتھ منزو یونیورسٹی
’’نیا چینی سال مبارک ہو۔ میں دو تین سال سے چینی زبان سیکھ رہی ہوں۔چینی ثقافت اور کرداروں میں مجھے گہری دلچسپی ہے۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ بہار کا تہوار کیسے منایا جاتا ہے۔روس میں نیا سال منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے، اس لئے میں اس کی شدت سےمنتظر ہوں۔‘‘
ین چھوان، چین سے نمائندہ شِنہوانیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link