اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اقتصادی بڑھوتری کے لئے سرمایہ کاری میں اضافہ کردیا

چین نے اقتصادی بڑھوتری کے لئے سرمایہ کاری میں اضافہ کردیا

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں کارکن ہوا جیانگ گرینڈ کینین پل کے تعمیراتی مقام پر کام میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر ان شُن میں سرما کی دھوپ میں نہایا ہوا ایک تعمیراتی مقام ایکسویٹرز،ملبہ پھینکنے والے ٹرکوں،لوڈروں اور کنکریٹ پمپوں کے شور سے گونج رہا ہے۔حفاظتی ہیلمٹ پہنے کارکن ادھر ادھر گہما گہمی سے کام کر رہے ہیں جو ایک مصروف منظر ظاہر کر رہا ہے۔

ایک ہزار کلومیٹر دورچین کے مشرقی صوبے انہوئی کی ڈونگ ژی کاؤنٹی میں لوگ پانی کا مقامی ذخیرہ مستحکم کرنے کے لئے بھاری ایکسویٹرز کے ذریعے زیر کاشت رقبے کے لئے پانی محفوظ بنانے کے منصوبوں کے تعمیراتی سیزن کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین بھر میں گہما گہمی والے تعمیراتی مقامات اور تعمیراتی مشینری کی بھرپور فروخت ملک کی اقتصادی حالت میں اہم اشاریوں کا کردار ادا کرتی ہے۔

چائنہ کنسٹرکشن مشینری ایسوسی ایشن کے مطابق دسمبر 2024 میں مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 19 ہزار 369 ایکسویٹرز فروخت ہوئے جن میں گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا۔ان میں سے مقامی فروخت 9 ہزار 312 یونٹ تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 22.1 فیصد اضافہ ہوا۔

2024 کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی تعمیراتی مشینری کے کام کی شرح میں تیسری سہ ماہی کی نسبت 1.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔31 صوبائی سطح کے علاقوں میں سے 18 صوبوں کی تعمیراتی مشینری کے کام میں تیسری سہ ماہی سے اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں بنیادی شہری سہولیات میں چین کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال سے 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔

2024 میں چین کی معیشت نے گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد ترقی کی جبکہ چوتھی سہ ماہی میں معیشت کی ترقی 5.4 فیصد پر پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!