اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ چین کے خواہاں ہیں، وال سٹریٹ...

ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ چین کے خواہاں ہیں، وال سٹریٹ جرنل رپورٹ

چینی صدر شی جن پھنگ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے پہلے 100 دنوں میں چین کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ نے 2017 میں اپنے پہلے دور اقتدار کے پہلے سال بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ امریکی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی نائب صدر ہان ژینگ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں جمعہ کے روز صدر شی جن پھنگ نے ٹرمپ سے فون پر بھی بات چیت کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!