پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینشین زین ایئرپورٹ پر خودکار ویلیٹ پارکنگ سروس کا آزمائشی بنیادوں پر...

شین زین ایئرپورٹ پر خودکار ویلیٹ پارکنگ سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز

ہیڈلائن:

شین زین ایئرپورٹ پر خودکار ویلیٹ پارکنگ سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز

جھلکیاں:

چین کے جنوبی صوبے میں ’شین زین باوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘سائنسی ٹیکنالوجی اور جدید پیداوار کا ایک متحرک مرکز مانا جاتا ہے۔

یہاں ہواوے اور شین زین اربن ٹرانسپورٹ پلاننگ سنٹرکمپنی لمیٹڈ کی جانب سے’خودکار ویلیٹ پارکنگ سروس‘ کا باضابطہ تجربہ کیا گیا ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

خودکار ویلیٹ پارکنگ سروس کےمختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چین کےجنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کےشین زین شہر کا ہوائی اڈہ ایک متحرک سائنسی ٹیکنالوجی اور جدید پیداواری مرکز ہے۔یہاں مسافر موبائل ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے اپنی گاڑیاں مسافروں کےعلاقے سے پارکنگ لاٹ تک منتقل کرسکتے ہیں، جہاں گاڑیاں خود بخود پارک ہو جاتی ہیں۔

ہواوے اور شین زین اربن ٹرانسپورٹ پلاننگ سنٹرکمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام پیر کے روز شین زین  باوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس خودکار ویلیٹ پارکنگ سروس کا باضابطہ تجربہ کیا گیا ہے۔

ایپ کے ذریعے ڈرائیورز دیگر معلومات کے ساتھ مخصوص پارکنگ لاٹس کا انتخاب، گاڑی کے راستوں، ارد گرد کے ماحول اور مقام کےحقیقی وقت کی معلومات بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔اس اقدام سے کھڑی کی گئی کاروں کو خود بخود مسافروں کے علاقے میں آنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

خودکار گاڑیاں سامنے سے  آنے والی گاڑیوں کو راستہ اور پیدل چلنے والوں سے خود کو محفوظ بھی  رکھ سکتی ہیں۔یہ تجربہ صرف ہواوے کےجدید ڈرائیونگ سسٹم سے لیس گاڑیوں تک محدود ہے۔

شین زین، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!