پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: چین میں چائے کے بیج سے تیل نکالنے کی روایتی...

چینی شناخت: چین میں چائے کے بیج سے تیل نکالنے کی روایتی تکنیک

ہیڈ لائن:

چینی شناخت: چین  میں چائے کے بیج سے تیل نکالنے کی روایتی تکنیک

جھلکیاں:

چین کے مشرقی شہر فوژو،میں چائے کے بیج کا تیل ہاتھ  کی مددسے  نکالنے کی روایتی تکنیک اب بھی موجود ہے۔ شی یوان آئل مل میں اسے طریقے کو اپنایا گیا ہے۔ اس کی مزید تفصیل کیا ہے؟ آئیے اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ شی یوان آئل مل کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ زونگ منگ، مالک، شی یوان آئل مل

3۔ شی یوان آئل مل کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ زونگ منگ، مالک، شی یوان آئل مل

5۔ شی یوان آئل مل کے مختلف مناظر

6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ چھون، ژانگ زونگ منگ کا بیٹا

تفصیلی خبر:

ژانگ زونگ منگ، چین کے مشرقی شہر فوژو میں واقع ’ شی یوان آئل مل‘ کے مالک ہیں۔ روایتی انداز میں تیل نکالنے کی تکنیک انہیں اپنے آباؤ اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔

سال 2018 میں شی یوان آئل مل کی تیل نکالنے کی تکنیک کو فوژو میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے شہری منصوبے کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔چائے کے بیج کا تیل ہاتھ سے نکالنا آسان نہیں ہے۔ ژانگ، یہ کام تقریباً چار دہائیوں سے کر رہے ہیں۔

شی یوان آئل مل کی تاریخ تقریباً 130 برسوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ من چھنگ کاؤنٹی، میں باقی رہ جانے والا وہ آخری کارخانہ ہے جہاں ہاتھ کے دباؤ سے چائے کے بیج کا تیل نکالا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ زونگ منگ، مالک، شی یوان آئل مل

’’ ہمارے چائے کے بیج لونگن  یعنی چینی لیچی کے سائز کے ہیں۔ وہ گزشتہ سال کے مقابلے میں یقیناً بہتر ہیں۔‘‘

تیل نکالنے کا عمل 7 مراحل پر مشتمل ہوتا ہے: بھوننا، پیسنا، چھاننا، بھاپ دینا، اسے چائے کے کیک کی صورت دینا، ریک پر رکھنا اور دبانا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ زونگ منگ، مالک، شی یوان آئل مل

’’ تیل نکالنے کا عمل ہر سال 20 نومبر کے آس پاس شروع کیا جاتا ہے۔ روزانہ تقریباً 1150 کلوگرام چائے کے بیج دبائے جاتے ہیں۔ درجہ حرارت پہلے ہی کافی زیادہ ہوتا ہے۔ ایک  چائے کا بیج لیں، اسے دیکھیں ۔ پھر بیج کے مختلف حصوں پر آگ کے اثرات چیک کریں۔‘‘

اس غیر مادی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینےکے لئے، ژانگ نے تیل نکالنے کی یہ دستی تکنیک اپنے بیٹے کو بھی سکھائی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ چھون، ژانگ زونگ منگ کا بیٹا

’’ مل میں تیل نکالنے کا عمل شروع ہوتے ہی اس سال میں فوری واپس آ گیا تھا۔ میں نے گاؤں واپس آ کر یہ ہنر سیکھا ہے۔ میرا عزم ہے کہ اس ہنر میں مہارت حاصل کر کے اسے آگے منتقل کروں۔ آخرکار، یہ ایسا ہنر ہے جو ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے ورثے میں ملا ہے۔‘‘

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے مشرقی شہر فوژو میں  ’ شی یوان آئل مل‘ روایتی طریقوں سے چائے کے بیج سے تیل نکالنے  کے لئے مشہور ہے۔

2018 میں اس تکنیک کو فوژو کےغیر مادی ثقافتی ورثہ منصوبے میں شامل کیا گیا تھا۔

ژانگ،ہاتھ کے ذریعےچائے کے بیج کا تیل  نکالنے کا کام تقریباً چار دہائیوں سے کر رہے ہیں۔

من چھنگ کاؤنٹی، میں شی یوان آئل مل،وہ  واحد مقام ہے جہاں اس تکنیک کو اپنایا گیا ہے۔

 پہلے بیج کو بھونا جاتا ہے۔پھر پیس کر چھانتے ہیں۔ تیسرا مرحلہ اسے بھاپ دینے کا ہوتا ہے۔

کیک بناکر ریک پر رکھنے کے بعد آخر میں اسے ہاتھوں سے دبا کر تیل نکالا جاتا ہے۔

20 نومبر کے آس پاس تیل نکالنے کا وقت ، روزانہ 1150 کلوگرام  بیجوں پر کام کیا جاتا ہے

اس تکنیک کی آئندہ نسلوں تک منتقلی کے لئے ژانگ نے اپنےبیٹے کو بھی تربیت دی ہے۔

ژانگ کےبیٹے ژانگ چھون، نے اپنے آبائی ورثے کو مزید فروغ دینے کا عزم  کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!