پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغرب میں یخ بستہ ہواؤں سے ’’حرارتی معیشت‘‘ کے...

چین کے جنوب مغرب میں یخ بستہ ہواؤں سے ’’حرارتی معیشت‘‘ کے شعلے بھڑک اٹھے

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع نان چھوان کے شان وان پھنگ کارسٹ قومی ماحولیاتی پارک میں لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں-(شِنہوا)

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے زیادہ تر حصوں میں پارہ گرتا جا رہا ہے جبکہ حرارت کی شدید خواہش سے پورے ملک میں کھپت کی تازہ لہر پیدا ہوئی ہے۔

یہ اضافہ بالخصوص چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع بانان میں واضح ہے۔یہاں لوگ جب گرم چشموں پر جمع ہوتے ہیں تو گہما گہمی کا منظر ہوتا ہے۔

سردیوں کی کاٹ کھانے والی ہوا منظرنامے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور باہر کا درجہ حرارت ایک ہندسے تک گر جاتا ہے۔اس ضلع کے قدرتی چشمے 40 ڈگری سیلسیئس کے ساتھ پانی کی نعمت پیش کرتے ہیں۔

بانان میں ساؤتھ ہاٹ سپرنگ پارک کے منیجر لیانگ شیاؤچھن نے کہا کہ چھونگ چھنگ میں 56 کروڑ ٹن تصدیق شدہ گرم پانی کے چشمے موجود ہیں۔ہم نے ان میں سے کچھ قیمتی وسائل کو صارفین کے نئے ہاٹ سپاٹ میں تبدیل کر دیا ہے جس نے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کا دل جیت لیا ہے۔

بانان نے مختلف گروپوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے گرم چشموں کے متنوع پول اور تفریحی سرگرمیوں میں معاونت متعارف کرائی ہے۔کچھ پولز میں  روایتی چینی ادویات کے اجزا ڈالے گئے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ یہ جسم میں موجود ٹھنڈ رفع کرتے ہیں۔ہفتے کے اختتام پر زومبا کلاسوں میں تمام عمر کے افراد راغب ہوتے ہیں۔

آج کل اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات بھی لوگوں کو گرم رہنے میں مددکر رہی ہیں۔کھیلوں کے ملبوسات تیار کرنے والی سرکردہ چینی کمپنی نے درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے نظام پر مشتمل آؤٹ ڈور جیکٹ متعارف کرائی ہے۔پاور بینک پر مشتمل جیکٹ کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

قابل ذکر طور پر اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی الیکٹرک ہیٹرز کی فروخت بھی اس ’’حرارتی معیشت‘‘ کی لہر میں عروج پر جا رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!