جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ نے نئے چینی قمری سال 2025 کے لئے ڈاکٹ ٹکٹ...

اقوام متحدہ نے نئے چینی قمری سال 2025 کے لئے ڈاکٹ ٹکٹ کی شیٹ جاری کردی

اقوام متحدہ کی ڈاک انتظامیہ (یو این پی اے) کی جانب سے فراہم کی گئی تصویر، جس میں ڈریگن کے سال کی ڈاک ٹکٹ شیٹ نمایاں ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی ڈاک انتظامیہ (یو این پی اے) نے  آنے والے نئے چینی قمری سال، سانپ کے سال کا جشن منانے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں ڈاک ٹکٹ کی شیٹ جاری کردی ہے۔

ڈاک ٹکٹ شیٹ میں 1.65 امریکی ڈالر مالیت کے 10 ڈاک ٹکٹ شامل ہیں، جن میں 4 سرخ سانپ ایک دوسرے کے گرد گھوم رہے ہیں۔

چینی ثقافت میں سر سے دم کا گردشی رابطہ لامتناہی تسلسل کی علامت ہے اور سرخ رنگ زندگی کی توانائی کی علامت ہے۔ ہر سانپ اپنے منفرد نمونے کے ساتھ دنیا بھر کی قوموں کے متحرک تنوع کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے جو ہم آہنگی میں متحد ہے۔

ڈاک ٹکٹ کے بائیں جانب سونے کے رنگ کے پس منظر کے ساتھ اقوام متحدہ کا لوگو دکھایا گیا ہے جسے انفرادی طور پر تصاویر سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاک ٹکٹ شیٹ کو چینی آرٹسٹ ٹائیگرپان نے ڈیزائن کیا ہے، جنہوں نے اقوام متحدہ کے قمری کیلنڈر سیریز میں کتے کے سال 2018، شیر کے سال 2022، خرگوش کے سال 2023 اور ڈریگن کے سال 2024 کی عکاسی بھی کی تھی۔

یو این پی اے نے 2021 میں 12 جانوروں کے پورے چینی  بروج کے دائرے کو مکمل کیا۔ نیا سانپ کا ڈاک ٹکٹ یو این پی اے کے نئے قمری سال کے ڈاک ٹکٹ سیریز کے لئے جاری کردہ ایک نئے برج کے  دائرے کا چوتھا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!