اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

غزہ میں جنگ بندی کےمعاہدے کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم ہوگئیں،اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منطوری دے دی۔

 وزیراعظم ہاؤس میں نیتن یاہوکی سربراہی میں چھ گھنٹے طویل اجلاس ہوا،جس میں اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کی توثیق کی،چوبیس وزرا نے جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ دیا،آٹھ وزرا نے مخالفت کی جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا آغاز اتوارسے ہوگا۔۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق حماس کی قید سے رہائی پانے والے تینتیس اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی گئیں،اسرائیلی قید سے رہا کیے جانے والے پچیانوے فلسطینیوں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔۔۔

دوسری جانب معاہدے کے باوجود غزہ میں صیہونی سفاکیت نہ رک سکی،جنگ بندی معاہدے کے اعلان سے اب تک ایک سو سولہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،شہداء کی مجموعی تعداد چھیالیس ہزارآٹھ سوچھیتر تک جاپہنچی،پندرہ ماہ سے زائد جاری رہنے والی جنگ میں غزہ پرپچیاسی ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!