پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینٹائپ 076 ایم فیبیئس حملہ آور جہاز کسی خاص فریق کے خلاف...

ٹائپ 076 ایم فیبیئس حملہ آور جہاز کسی خاص فریق کے خلاف نہیں، چینی وزارت دفاع

چین کےمشرقی شہر شنگھائی میں چین کے پہلے ٹائپ 076 نئی نسل کے زمین اور سمندر دونوں پر  جنگی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے سیچھوآن نامی جہاز کو  دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے  کہاہے کہ چین کے پہلے ٹائپ 076 زمین اور سمندر دونوں پرجنگی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے سیچھوآن نامی جہاز کا آغاز کسی خاص فریق، علاقے یا ملک کے خلاف نہیں ہے، یہ چینی بحریہ کی ترقی کے حوالے سے ایک معمول کی کارروائی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے  جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کے  لئے اپنی قومی دفاعی ضروریات کے مطابق ہتھیاروں اور سامان کو ترقی دینا ایک عام عمل ہے۔

وو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ٹائپ 076 کی آزادانہ ترقی کا مقصد اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور ساتھ ہی خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کو بہتر طریقے سے یقینی بنانا ہے۔

ٹائپ 076 چین کی اگلی نسل کا  امفیبیئس حملہ آورجہاز ہے، یہ جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپولٹ اور اریسٹنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ فکسڈ ونگ طیارہ ہیلی کاپٹرز اور  امفیبیئس ساز و سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہےجو اسے  امفیبیئس اور دور سمندر کی کارروائیوں میں اعلیٰ صلاحیت کا حامل بناتا ہے۔

چین کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے وو نے کہا کہ ملک اپنے پرامن ترقی کے راستے اور دفاعی پالیسی پر قائم رہنے کا عزم رکھتا ہے جو دفاعی نوعیت کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!