چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(سی اے ایس) کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس سے تعلق رکھنے والے چھن لی چھوان کی بیجنگ میں لی گئی تصویر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(سی اے ایس) نے 2 سائنسدانوں اور 14 سائنسی کامیابیوں کو سائنس و ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابی کا اعزاز 2024 دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی اے ایس میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے چھن لی چھوان اور چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چھن شیان ہوئی کو انفرادی کامیابی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے مدرس چھن لی چھوان نے لیتھیم بیٹری پر تحقیق کے لئے 1976 سے 4 دہائیاں وقف کیں۔انہوں نے چین میں سالِڈ سٹیٹ آئیونکس کا شعبہ قائم کر کے لیتھیم بیٹری کی تحقیق و ترقی میں ملک کی ابتدائی کوششوں کی قیادت کی۔
سی اے ایس کے مدرس چھن شیان ہوئی نے کیگوم سپر کنڈکٹرز،سپر کنڈکٹویٹی اور مقناطیسی ٹوپولوجیکل انسولیٹرز سمیت کوانٹم مواد کے نئے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی۔
کہکشاں کی ابتدائی تشکیل اور ارتقا اور مریخ کے متعدد مرتبہ ماحولیاتی ارتقا سمیت 4 منصوبوں کو بنیادی تحقیق کے اعزاز سے نوازا گیا۔
کمپریسڈ ایئر انرجی سٹوریج ٹیکنالوجی کی ترقی اور اطلاق سمیت 5 منصوبوں کو ٹیکنالوجی کے تخلیقی اعزاز سے نوازا گیا۔
زرعی زمین کا انحطاط کم کرنے اور کالی مٹی کی زرخیزی میں بہتری کے لئے کلیدی ٹیکنالوجیز کے استعمال سمیت 5 منصوبوں کو سائنس و ٹیکنالوجی پر پیشرفت کے اعزاز سے نوازا گیا۔
سی اےایس کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی میں کامیابی کا اعزاز 2002 میں متعارف کیا گیاجو گزشتہ 5 سال کے دوران اہم کامیابیوں میں خاطر خواہ کرادار ادا کرنے والے افراد اور تحقیقی گروپوں کو دیا جاتا ہے۔اعزاز کے لئے نامزدگیاں اور جائزے ہر 2 سال بعد ہوتے ہیں۔
