پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نومبر 2024 میں نمیبیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار...

چین نومبر 2024 میں نمیبیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا

ایک شخص نمیبیا کے  ونڈہوک میں 5جی ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے دوران وی آرہیڈسیٹ آزما رہا ہے۔( شِنہوا)

ونڈہوک (شِنہوا)  نمیبیا کے ادارہ برائے شماریات (این ایس اے)کی جانب سے جاری کیے جانےوالے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق چین نومبر 2024 میں نمیبیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔چین نےنہ صرف نمیبیا کی برآمدات کے لیے سب سے اہم ملک کے طور پر کام کیا بلکہ درآمدات کا بھی ایک اہم ذریعہ رہا۔

این ایس اےکے  شماریات دان جنرل ایلکس شیموآفینی نے کہا کہ نمیبیا کی چین کو برآمدات کل برآمدات کا 26.8 فیصد رہیں،ان میں سب سے بڑا حصہ یورینیم کا تھا جو کہ ملک کی سب سے بڑی برآمدی مصنوعات کے طور پر ابھری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ درآمدات کے حوالے سے چین نے نمیبیا کی مجموعی درآمدات کا 24.6 فیصد فراہم  کیا جن میں طیارے اور متعلقہ سامان نیز موٹر گاڑیاں شامل تھیں۔

جنوبی افریقی ملک نے نومبر میں 5.5 ارب نمیبین ڈالر (تقریباً29کروڑ امریکی ڈالر) کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا،یہ اکتوبر میں رپورٹ ہونے والے 7.7 ارب نمیبین ڈالر سے بہتری ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!