اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور فلپائن کے درمیان جنوبی بحیرہ چین سے متعلق دوطرفہ مشاورتی...

چین اور فلپائن کے درمیان جنوبی بحیرہ چین سے متعلق دوطرفہ مشاورتی نظام کے تحت دسواں اجلاس

چین اور فلپائن کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں دوطرفہ مشاورتی نظام (بی سی ایم) کے تحت 10 واں اجلاس چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقدہوا-(شِنہوا)

شیامن(شِنہوا)چین اور فلپائن کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں دوطرفہ مشاورتی نظام (بی سی ایم) کے تحت 10 واں اجلاس چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہوا، جس میں دونوں فریقوں نے سمندری تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ ڈونگ اور فلپائن کی نائب وزیر خارجہ ماریا تھریسا لزارو نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ فریقین نے جنوبی بحیرہ چین کی صورتحال پر کھل کر اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں چین نے فلپائن کی حالیہ سمندری خلاف ورزیوں، اشتعال انگیز سرگرمیوں اور سمندری تنازعات کو بڑھاوا دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ چین نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین (ڈی او سی) میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی شقوں پر سختی سے عمل کرے، چین کے ساتھ اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرے، مشترکہ طور پر سمندری صورتحال کا انتظام کرے اور دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد درست سمت کی جانب واپس لائے۔

فریقین نے جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ چین اور فلپائن سمیت خطے کے ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

فریقین نے بحری مکالمے اور روابط کو مضبوط بنانے، بحری تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، کوسٹ گارڈ، میرین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سمندری ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں عملی سمندری تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!