چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کے شہر نان نِنگ میں "گلوبل میئرز ڈائیلاگ–نان ننگ” میں شرکاء سٹیج پربیٹھے ہیں-(شِنہوا)
نان نِنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان نِنگ میں چین اور آسیان کے رکن ممالک کے میئرز، نمائندوں اور ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں شہری وسعت اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
"چین اور آسیان کی دوستانہ برادری کی تعمیر: شہری وسعت اور تعاون” کے عنوان سے "گلوبل میئرز ڈائیلاگ- نان ننگ” تقریب میں کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے آسیان ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے شہری وسعت اور اقتصادی تعاون، ثقافتی روابط اور انضمام اور شہری نظم ونسق کے تجربات کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
نان نِنگ کے پارٹی سربراہ نونگ شینگ وین نے کہا کہ چین اور آسیان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون تیزی سے بڑھاہے۔ دوطرفہ تجارتی حجم 2019 میں 600 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں تقریباً ایک ہزار کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے گورنر اتسا پھانگ تھونگ سیپھان ڈون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دوستی ایک ایسی برادری میں امن اور سلامتی کا سب سے قیمتی پہلو ہے جو شہروں کے درمیان وسعت اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرکے استحکام، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے مل کر کام کرے گی۔
