چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں چین کے فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں چین کے فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیورو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس عرصے میں مجموعی سرمایہ کاری 514کھرب یوآن (تقریباً 71.50 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔
بنیادی ڈھانچے اور پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 4.4 فیصد اور 9.2 فیصد بڑھی جبکہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی سرمایہ کاری میں 10.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ہائی ٹیک صنعتوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ مستحکم ترقی دیکھی گئی۔ خاص طور پر ہائی ٹیک پیداوار اور ہائی ٹیک خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری بالترتیب 7 فیصد اور 10.2 فیصد بڑھی۔
صرف دسمبر میں ملک میں فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ 0.33 فیصد اضافہ ہوا۔
جمعہ کو سامنے آنے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ سالانہ ہدف تقریباً 5 فیصد تک پہنچ گیا۔
