اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایک ماہ سے معلوم تھا عمران خان کو سزا ہو گی: علیمہ...

ایک ماہ سے معلوم تھا عمران خان کو سزا ہو گی: علیمہ خان

انی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ماہ سے پتا تھا انہوں نے عمران خان کو سزا دینی ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس نظام پر بہت دکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، عمران خان کو پہلے اسی قسم کی 3 سزائیں ہوئیں جو ہائی کورٹ میں جاکر ختم ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی اس پر ترس آرہا ہے، جج کو شاید اپنی ترقی نظر آرہی تھی یا ان پر پریشر تھا، یہ یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی کا ایک خواب تھا،عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی ہے، ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں کہہ رہے تھے حوصلہ کریں، عمران خان نے کہا سزا اور جزا ان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!