پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینجنوبی سوڈان میں امن مشن پر تعینات چین کی خاتون پولیس افسران...

جنوبی سوڈان میں امن مشن پر تعینات چین کی خاتون پولیس افسران کی روز مرہ مصروفیات

ہیڈ لائن:

جنوبی سوڈان میں امن مشن پر تعینات چین کی خاتون پولیس افسران کی روز مرہ  مصروفیات

جھلکیاں:

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت چین کی پولیس کا امن دستہ جنوبی سوڈان میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ آئیے اس دستے میں شامل خاتون پولیس افسران کے روزمرہ معمولات کی تفصیل  اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ جنوبی سوڈان میں چین کی خاتون پولیس افسران کی امن خدمات کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): گاؤ یالی، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): گاؤ یالی، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

7۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): گاؤ یالی، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

8۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

تفصیلی خبر:

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت چین کی پولیس کا امن دستہ جنوبی سوڈان میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

’’ مئی 2024 میں مجھے جنوبی سوڈان کے امن مشن میں تعینات کیا گیا تھا۔ روزانہ کا گشت اور کمیونٹی  نظم و نسق میری بنیادی ذمہ داری ہے۔ جب میں جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا،  پہنچی تو میں نے دیکھا کہ مقامی لوگ کافی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے تھے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): گاؤ یالی، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

   ’’ جب میں پہلی بار  یہاں آئی تو میں نے ایک عارضی گھر میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ تب کیمپ میں سڑکیں پختہ نہیں تھیں۔ جب بھی بارش ہوتی تو زمین پر بہت زیادہ کیچڑ ہو جاتا۔ پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں تھا۔ سبزیاں بھی کہیں سے نہیں ملتی تھیں۔ زندگی کافی حد تک مشکل تھی۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

’’ ہم اکثر گاؤں اور گھروں کا دورہ کرتے تھے۔ ہمارا مقصد یہ ہوتا تھا کہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات معلوم کریں اور پھر ان کے ساتھ مل کر ان کا حل بھی تلاش کریں۔لیزا ایک جوان ماں ہے۔ اس کا  شوہر بیماری کے باعث فوت ہو گیا تھا۔ اس کا بچہ بھی شدید بیمار تھا۔ لیزا سےمیں پہلی بار سکول کے پاس ملی تھی۔ اس نے اپنے بچے کو پیٹھ  پر بندھے ہوئے کپڑے میں ڈالا ہوا تھا۔ بچہ بہت اونچی آواز میں رو رہا تھا۔ لیزا کے چہرے پر مایوسی اور بے بسی کے تاثرات نمایاں تھے۔

جب اس کے حالات کے بارے میں ہمیں معلوم ہوا تو ہم نے ایک دکان سے پاؤڈر دودھ، کھانا اور روزانہ کی ضرورت کا دیگر سامان خریدا۔ مقامی رہائشیوں کی رہنمائی میں ہم لیزا کے گھر  پہنچے۔ جب ہم نے اپنے آنے کا مقصد بتایا تو لیزا، فوراً ہمارے ہاتھ تھام کر آبدیدہ ہو گئی۔ اس نے روتے ہوئے ہمیں بتایا کہ اسے مدد چاہئے کیونکہ اس کے بچے کو لگاتار ایک ہفتے سے بخار ہے۔یہ سن کر ہم نے فوری طور پر جنوبی سوڈان میں تعینات چین کی میڈیکل ٹیم سے رابطہ کیا۔ ٹیم کے ارکان اور ڈاکٹروں نے بچے کو طبی امداد فراہم کی۔

کچھ  عرصہ بعد جب ہم دوبارہ لیزا کے گھر گئے تو اس کا بیٹا مکمل صحت یاب ہو چکا تھا۔  ایک طویل عرصے بعد لیزا کے چہرے پر مسکراہٹ واپس آئی۔ تب ہم نے لیزا کو یقین دلایا کہ اگر زندگی میں اسے دوبارہ کبھی مشکلات پیش آئیں تو وہ ہمیشہ ہم سے یعنی  چین کی امن قائم رکھنے والی پولیس ٹیم سے رابطہ کر سکتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): گاؤ یالی، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

’’کیمپ میں زندگی کافی دشوار ہے۔ اسی وجہ سے ہماری پولیس ٹیم نے کیمپ والےعلاقے میں  متعدد مرتبہ لوگوں کو امداد فراہم کی۔ایک بار، کیمپ ہی کے ایک سکول میں امداد دینے کی تقریب کے دوران میں ایک نوجوان لڑکے سے ملی۔ اس لڑکے نے تعلیم کے حوالے سے اپنے خیالات شیئر کئے۔ میں نے سخت محنت جاری رکھنے کے حوالے سے اس کا حوصلہ بڑھایا ۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

’’ لیزا کی مدد کرتے ہوئے مجھے اپنی امن قائم رکھنے کے مشن کی اہمیت کا گہرا احساس ہوا۔ یہ ایک اہم رشتہ ہے جو چین اور افریقہ کے عوام کو جوڑ رہا ہے تاکہ ہم مل کر مشکلات کا مقابلہ کر سکیں۔ مقامی لوگوں نے مجھے پیار سے  ’محنتی ہوان‘ کے نام سے پکارنا شروع کر دیا ہے۔ امن قائم رکھنے والی ایک چینی پولیس آفیسر کے طور پر میں چین کی شناخت پیش کر رہی ہوں۔جنوبی سوڈان میں امن مشن کے دوران اپنی روزانہ کی ذمہ داریوں کو ادا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ چاہے کام کتنا بھی مشکلات سے بھرپور کیوں نہ ہو، میں ہمیشہ اسے اعلیٰ ترین معیار اور انتہائی محنت کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): گاؤ یالی، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

’’ چین کی امن قائم رکھنے والی پولیس ٹیم امن سے محبت کی اپنی  ملکی اقدار کو دنیا کے ان جگہوں تک پہنچا رہی ہے جہاں امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہی ہمارے مشن کا بنیادی مقصد بھی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): ژاؤ ہوان، جنوبی سوڈان میں 10ویں چینی پولیس امن دستے کی رکن

’’ امن قائم رکھنے والی پولیس افسر بننا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔ چین کی خاتون پولیس آفیسر کے طور پر مجھے امید ہے کہ میں اپنے ملک اور چین افریقہ تعاون کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کر سکوں گی۔ اس مقصد کے لئے جتنا بھی ممکن ہو سکا میں کوشش کروں گی۔

جوبا  سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!