میانمار کی کاچھن ریاست کے ہپاکانت میں قیمتی پتھر کی کان گرنے کے بعد کا منظر ۔(شِنہوا)
ینگون (شِنہوا)میانمار کی شمالی کاچھن ریاست میں قیمتی پتھر کی کان گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے عہدیدار نے شِنہوا کو جمعرات کے روز بتایا کہ 3 دن کی تلاش کی کوششوں کے بعد کل 31 لاشیں نکالی گئی ہیں اور حادثے کے پہلے دن زخمی ہونے والا ایک شخص ہسپتال میں چل بسا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ دبے ہوئے گھروں کے ارد گرد کی مٹی کو صاف کیا جا رہا ہے اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث بندسڑکیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
عہدیدار نے بتایااگرچہ کچھ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں تاہم تلاش کی کارروائی معطل کر دی گئی ہے ۔
یہ جان لیوا واقعہ سوموارکے روز اس وقت پیش آیا جب ہپاکنٹ ٹاؤن شپ میں قیمتی پتھر کی کان کے علاقے میں کیچڑ کا ایک تالاب ٹوٹ گیا۔
