اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی ادارے نے یواے ای میں توانائی سربراہ اجلاس میں جوہری توانائی...

چینی ادارے نے یواے ای میں توانائی سربراہ اجلاس میں جوہری توانائی ایجادات پیش کردیں

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں تھیان وان جوہری بجلی گھر کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

ابوظہبی (شِنہوا) چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) نے 3 روزہ  17 ویں عالمی مستقبل توانائی سربراہ اجلاس میں اپنی کٹنگ ۔ ایج جوہری توانائی ایجادات پیش کی ہیں۔

ابوظہبی پائیداری ہفتہ 2025 کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سی این این سی سمیت تقریباً 80 چینی ادارے شریک ہیں۔انہوں نے مربوط جوہری توانائی ماڈل اور ایک اعلیٰ درجہ حرارت گیس۔کولڈ ری ایکٹر جیسی تازہ ترین ایجادات پیش کی ہیں۔

سی این این سی نے مشرق وسطیٰ میں پہلی بار اپنے جامع جوہری توانائی حل نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔اس میں چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز اور جوہری توانائی کے ساتھ ساتھ پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں ہونے والی پیشرفت بھی شامل ہے۔

سی این این سی کے ذیلی ادارے چائنہ ژونگ یوآن انجینئرنگ کارپوریشن کے نائب جنرل منیجر چھیاؤ گانگ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی نے مستحکم اور کم کاربن توانائی نظام کی تعمیر میں جوہری اور قابل تجدید توانائی کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ابوظہبی پائیداری ہفتہ 2025 کا موضوع ’’پائیدار ترقی کو تیز کرنا ‘‘ ہے۔ 18 جنوری تک جاری رہنے والے اس سربراہ اجلاس میں عالمی موسمیاتی مالیات ، ماحول دوست ہائیڈروجن اور نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق فورمز بھی ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ  محمد بن زید آل نہیان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پائیداری ہماری قومی حکمت عملی کا بنیادی ستون ہے۔ ہم عالمی توانائی کی منتقلی اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے رہیں گے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!