چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے ضلع نان چھوان میں واقع شان وانگ پھنگ کارسٹ نیشنل ایکولوجیکل پارک میں سیاح خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)
چھانگ چھون (شِنہوا) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکیئر اینڈریو وڈز نے اس ماہ کے اوائل میں چین کے شمال مشرقی جی لِین صوبے کے صدرمقام چھانگ چھون میں 23 ویں چائنہ چھانگ چھون جینگ یوئے تان ویسالوپٹ انٹرنیشنل اسکی فیسٹیول میں اپنے وقت سےلطف اٹھایا ۔
انہوں نے اسکی فیسٹیولز کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین میں میرا پہلا تجربہ ہے۔ میں نے دنیا بھر میں 20 دیگر اسکی فیسٹیولز میں شرکت کی ہے۔ یہاں کے حالات شاندار ہیں – یہاں شدید سردی اور چمکتی دھوپ مو جود ہے۔
وہ اس فیسٹیول میں دنیا بھرکے 33 ممالک اور علاقوں کے 2ہزار سےزائد شرکاء میں شامل تھے جو سویڈن سے شروع ہوا تھا۔
چین نے اس برفباری کے موسم میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے،یہ جزوی طور پر اس کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کی توسیع کی بدولت ہوا ہے۔اس نے اہل غیر ملکی مسافروں کو ویزا کے بغیر 240 گھنٹے تک ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔
چین کے بہترین اسکی ریزورٹس میں سے کچھ جی لِین میں ہیں۔ جی لِین کے بیڈاہو اسکی ریزورٹ میں رواں موسم میں سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 75.6 فیصد اضافہ اور اس کی آمدنی میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جی لِین کے ایک اور سیاحتی مقام وانکے سونگ ہوا جھیل ریزورٹ میں سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 20.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں آمدنی میں 19.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک مقامی ٹریول ایجنسی کے نائب جنرل منیجر چھوئی گولو نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی ملک میں مزید سیاحوں خاص طور پر نوجوانوں کو لا رہی ہے۔
