چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو میں غیر ملکی تاجر یی وو بین الاقوامی کاروباری مارکیٹ کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
ہانگ ژو(شِنہوا)سانپ کا سال آتے ہی چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی بین الاقوامی کاروباری مارکیٹ میں کھلونوں کے سٹور کا مالک لو چھنگ رونگ اپنے صارفین کو تہوار کے سامان کی فراہمی میں مصروف ہو جاتا ہے۔
ژے جیانگ میں ’’دنیا کی سپر مارکیٹ‘‘ کے طور پر مشہور شہر یی وو کی یی وو بین الاقوامی کاروباری مارکیٹ میں اس کا سٹور کئی ماہ سے اس کے ڈیزائن کردہ سانپ کے طرز کے سرخ کھلونوں سے بھرا ہوا ہے۔ملک بھر سے خریدار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
چینی قمری کیلنڈر کے مطابق سانپ سال کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔چینی بروج 12 جانوروں پر مشتمل ہے جو سال کی نمائندگی کرتے ہیں اور لوگوں کی صفات کی عکاسی کرتے ہیں۔
لو کا خاندان 20 سے زائد سال سے کھلونوں کے کاروبار سے وابستہ ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے سانپ کی بروج علامت پر مبنی کھلونوں کی 30 سے زائد اقسام ڈیزائن کی ہیں۔
اس نے بتایا کہ اس کے سٹور پر گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں روزانہ تقریباً 20 ہزار کھلونے فروخت ہوئے اور کچھ کھلونے ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک کو بھی برآمد کئے گئے۔
یانگ ہونگ اسی مارکیٹ میں ایک اور سٹور چلاتی ہے۔اس نے بھی اپنے سٹور کی الماریوں کو نئے سال کی تصاویر،کھڑکی سجانے کے سامان اور لالٹینوں سمیت سانپ کے طرز کی مصنوعات سے بھر رکھا ہے۔
یی وو میں کاروباری منتظمین کا کہنا ہے کہ یی وو کا تہوار کے لئے مختلف النوع سامان مختلف ثقافتی پس منظروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضروریات پوری کرتا ہے۔یہ سامان مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کے صارفین کو راغب کرتا ہے۔
