اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی ماہرین کی تنزانیہ میں طلبہ کو مرض کی روک تھام سے...

چینی ماہرین کی تنزانیہ میں طلبہ کو مرض کی روک تھام سے متعلق آگاہی

تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں پہلی جماعت کے طلبہ سکول میں اپنے پہلے دن کے موقع پر کھڑے ہیں-(شِنہوا)

دار السلام(شِنہوا)جب تنزانیہ کے زنجیبار پیمبا جزیرے کے سیمائی سیکنڈری سکول میں گھنٹی بجی تو کلاس روم میں بے تابی بڑھ گئی۔شسٹوسومائیسز کی روک تھام کے منصوبے کی ٹیم کے چینی ماہرین صحت کے منفرد سیشن کے لئے آ چکے تھے۔

زنجیبار میں چینی قونصلیٹ جنرل کے قونصل جنرل لی چھیانگ ہوا نے کلاس میں شرکت کی اورچین اور تنزانیہ کے درمیان دیرینہ دوستی کی تعریف کی۔انہوں نے صحت کے شعبے میں وسیع اور گہرے تعاون کو بھی سراہا۔

زنجیبار میں شسٹوسومائیسز کی روک تھام کے منصوبے کے ماہر گروپ کے رہنما ڈائی یانگ نے وہاں موجود طلبہ اور اساتذہ کو شسٹوسومائیسز کی لائف سائیکل، ترسیلی ذرائع اور اس کی روک تھام کے طریقے متعارف کرائے۔

مقامی طلبہ کو شسٹوسومائیسز کی مزید آسان اور گہری آگاہی دینے کے لئے ماہر گروپ نے احتیاط سے شسٹو سومائیسز پر مقبول سائنسی ویڈیو بھی تیار کی۔ویڈیو میں شوخ اینیمیشنز اور حقیقی کیسز کے ذریعے شسٹوسومائیسز کی روک تھام کی اہمیت دکھائی گئی۔

چینی ماہرین کی کوششوں اور مقامی اساتذہ اور طلبہ کی فعال شرکت سے امید ہے کہ مستقبل قریب میں پیمبا جزیرہ شسٹوسومائیسز سے پاک،صحت مند اور بہتر مقام بن جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!