اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اقتصادی تبدیلی کے فروغ کے لئے ہنر مند افرادی قوت کو...

چین اقتصادی تبدیلی کے فروغ کے لئے ہنر مند افرادی قوت کو پروان چڑھائےگا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی من میں جال اور رسیاں بنانے والی کمپنی کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش کام کر رہی ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنی اقتصادی تبدیلی کو تیز کرنے کی کوششوں کے طور پر ہنرمند کارکنوں کی تیاری کی خاطر کمپنیوں کے لئے پالیسی تعاون میں اضافہ کرےگا۔

وزارتِ انسانی وسائل و سماجی تحفظ اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 8 سرکاری اداروں کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق حکومت نے مہارت کی تربیت کے مراکز قائم کرنے سے لے کر ہنر مند محنت کشوں کی فلاح و بہبود میں اضافے تک متعدد بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ہدایات کے مطابق ان میں سے ایک ہدف 3 سال کے عرصے میں ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد سرکردہ با صلاحیت افراد اور 50 لاکھ سے زائد اعلیٰ ہنر مند محنت کش تیار کرنا ہے۔

اس وقت ملک میں 20 کروڑ سے زائد ہنر مند محنت کش موجود ہیں جو کُل افرادی قوت کے 26 فیصد سے زائد ہیں تاہم اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کی کمی سے اب بھی شعبہ جاتی عدم توازن موجود ہے۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ چین کے بدلتے ہوئے منظر نامے کو ہنر مند افرادی قوت کا انتہائی اعلیٰ معیار درکار ہے جو روایتی صنعتوں کی بہتری اور ابھرتی ہوئی نئی معیاری پیداواری قوتوں پر مشتمل ہے۔

نئی پالیسی میں باصلاحیت افراد کی تیاری میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

کمپنیوں کی فنی سکولوں اور تربیتی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مہارتوں کا آزادانہ جائزہ لینے اور اسناد کے اجرا میں بھی معاونت کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!