چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ہسپانوی سیاح تیان زی فانگ کی سیر کررہے ہیں- (شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)بہت سے لوگوں کے لئے نئے سال میں شنگھائی آنا ایک دلچسپ اور فیشن پر مبنی انتخاب بن گیا ہے۔2 سلوواکین سیاح مرینا کوپ کاک اور کترینا سٹرہارسکا بھی ان ہی لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی سال کی اختتامی مہم جوئی کے لئے شنگھائی کا انتخاب کیا۔
کترینا نے کہا کہ نومبر 2024 میں توسیع شدہ ویزا فری پالیسی متعارف ہونے کے بعد سے ہم فوری طور پر چین آنے کے لئے بےتاب تھے۔
چین کا مشرقی ساحلی شہر ’’چین چلو‘‘ کے تازہ ترین عروج میں سرفہرست مقامات میں سے ایک بنتا جا رہا ہے۔شنگھائی کے ثقافت اور سیاحت کے میونسپل بیورو کے مطابق 2024 میں شنگھائی نے 60 لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال کیا۔
حال ہی میں مختصر مدت کے لئے بغیر ویزہ قیام کو 240 گھنٹے تک بڑھانا اور داخلے کے اہل مقامات کو بڑھا کر 60 تک کرنے سمیت چین کی بغیر ویزا سفر کی پالیسیوں میں توسیع نے مزید بین الاقوامی سیاحوں کے لئے چین کے سفر کی مہم جوئی کا دروازہ کھولا ہے۔
سفر میں اضافہ محض مقامات دیکھنے تک نہیں بلکہ ثقافتی تاثر سے بھی تعلق رکھتا ہے۔جمہوریہ کوریا کی سیاح لی سے-ییونگ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر’’شنگھائی چلو‘‘ کی سیدھی سی تلاش سے وہ ہر صورت میں دیکھنے کے مقامات کی سفارشات کی جانب راغب ہوگئی۔
شہر کی مقبولیت میں اضافے کے ردعمل میں شنگھائی نے اپنی بنیادی سفری سہولیات کو صارفین کے لئے مزید آسان بنا دیا ہے۔بین الاقوامی سیاحوں کے داخلے میں آسانی کے لئے متعدد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان اقدامات میں ہوائی اڈوں پر امیگریشن کے سیلف سروس مراکز کا قیام اورغیر ملکی شہریوں کے لئے داخلے کے عمل کو مربوط بنانا شامل ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link