فلسطینی طالب علم غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح کی ایک عارضی پناہ گاہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کون نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کا چین خیرمقدم کرتا ہے اور اس معاہدے پر مئوثر عملدرآمد کے ذریعے جامع اور مستقل جنگ بندی کے لئے پرامید ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان سنجیدہ ثالثی کے بعد یرغمالیوں کے لئے جنگ بندی معاہدے کے بعد گو نے کہا کہ غزہ تنازع کے تازہ ترین دور کے آغاز کے بعد سے چین نے مسلسل فوری جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کشیدگی میں کمی ، شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے لئے فعال طریقے سے کام کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کرتے ہوئے غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ کے بعد تعمیر نو میں مدد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی کو علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے موقع طور پر لیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link