اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں...

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع مغازی مہاجر بستی میں اسرائیلی بمباری کے بعد ایک لڑکی ملبے پر کھڑی ہے- (شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)قطر کی جانب سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے متعدد علاقوں میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔ مغربی غزہ کے علاقے شیخ رادوان میں انجینئرز سنڈیکیٹ کے قریب ہونے والے ایک حملے میں 18 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی غزہ میں ایک گھر پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مشرقی غزہ شہر کے الدرج علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے ایک اور حملے کے نتیجے میں مزید 3 افراد شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے مقامی ذرائع نے شہر کے جنوب میں قزان رشوان کے علاقے میں ایک گھر پر حملے میں 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابھی تک حالیہ حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ فضائی حملے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے اس اعلان کے بعد کئے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس اور اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بھی پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدہ تقریباً 15 ماہ کے تباہ کن جنگ کے بعد ایک اہم پیشرفت ہے۔

 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!