چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر یو شی میں فوشیان جھیل کےساحل پر سیاح تفریح میں مگن ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت حیاتیات اور ماحولیات نے کہا ہے کہ چین نے 2024 میں ہوا اور پانی کے معیار میں نمایاں بہتری کے ساتھ حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ میں پیشرفت کی ہے۔
سال 2024 میں ملک بھر میں پانی کے معیار کے لحاظ سے درجہ بند آبی ذخائر کا تناسب 90.4 فیصد تک پہنچ گیا جو پہلی بار 90 فیصد سے تجاوز کرگیا ہے۔
ان اعداد و شمار سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ کا اضافہ ظاہر ہوتاہے جبکہ 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کا مقرر کردہ ہدف پہلے ہی پورا کیا جاچکاہے۔
ہوا کے معیار کے لحاظ سے چینی شہروں یا پریفیکچر سے اوپر کی سطح پر 2024 میں پی ایم 2.5 کی اوسط کثافت 29.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔ اس طرح مسلسل 5 ویں سال ہوا کی معیاری سطح حاصل کی گئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال چین میں اچھی ہوا کے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔
چین نے اپنی سماجی اور معاشی ترقی میں حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اپنے "خوبصورت چین” اقدام کو مستقل طور پر آگے بڑھایا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link