اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اسکولوں سے متعلق جرائم میں مسلسل 12 برس سے کمی...

چین میں اسکولوں سے متعلق جرائم میں مسلسل 12 برس سے کمی ہوئی، وزارت

چین کے وسطی صوبے ہینان کے جیاؤ زو میں ایک پرائمری اسکول میں طلبا ڈھول بجاکر نئے سال کا استقبال کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)وزارت عوامی تحفظ نے کہا ہے کہ سلامتی اور قانون کے نفاذ کے سخت اقدامات کی بدولت چین میں اسکولز اور کیمپس میں سلامتی سے متعلق جرائم کی تعداد میں مسلسل 12 برس سے کمی ہوئی ہے۔

وزارت نے بدھ کے روز بتایا کہ 2024  کے دوران ملک بھر میں ابتدائی و ثانوی اسکولوں اور کنڈرگارٹن کے 24 کروڑ طلبا کی حفاظت یقینی بنانے سے متعلق مہم کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ 2024 کے دوران کیمپس میں تقریباً 4 لاکھ 47 ہزار خطرات سامنے آئے جسے حکام نے معمول کی جانچ پڑتال کے ذریعے نمٹایا ۔ گزشتہ برس بدسلوکی کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد میں ناکامی پر اسکولز کو اصلاح کے لئے 1 ہزار 112  نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 112 انتظامی جرمانے عائد ہوئے۔

اس کے علاوہ وزارت تعلیم اور سینٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن دفتر کے ساتھ بھی کام کیا گیا تاکہ کیمپس میں بد سلوکی کے خلاف کوششیں مضبوط بنانے کے لئے رہنما اصول تیار کر تے ہوئے طلبا اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!