اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈینش کاروباری ادارے چائنہ ایکسپو کے ذریعے مارکیٹ کے مواقعوں کی تلاش...

ڈینش کاروباری ادارے چائنہ ایکسپو کے ذریعے مارکیٹ کے مواقعوں کی تلاش میں سر گرم عمل

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں  7ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای)میں مستقل طور پر شریک ہونےوالی ایک مہمان لیگو گروپ کے بوتھ پر تصویر بنوا رہی ہے۔(شِنہوا)

کوپن ہیگن(شِنہوا)  کوپن ہیگن میں  8ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) کے لئے تشہیری اجلاس کے شرکا نے بتایا  کہ ڈینش کاروبار ی ادارے چین کی وسیع مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بے چین ہیں، ایسے میں سی آئی آئی ای بین الاقوامی تعاون کے لئےایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

اس تقریب نے عالمی تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے کے ایک مرکز کے طور پر نمائش کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ لیگو گروپ میں ڈنمارک حکومت اور عوامی امور کے ڈائریکٹر اولے ہیمر نے سی آئی آئی ای کو بین الاقوامی تعاون اور برانڈ کی نمائش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

ہیمر نے کہا کہ لیگو نے سی آئی آئی ای میں اس کی بنیاد سے فعال طور پر شرکت کی ہے اور 7 برسوں میں 2لاکھ سے زائد مہمانوں سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش نے کمپنی کے چین میں ریٹیل فٹ پرنٹ کی توسیع میں مدد کی ہے جس کے تحت 120 شہروں میں 450 تصدیق شدہ اسٹورز کھولے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ نمائش نے چین میں ہمارے طویل المدتی عزم کو پیش کرنے کے بے مثال مواقع فراہم کیے ہیں اور اس سے لیگو برانڈ کی چین میں مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!