اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہائی نان کا 2025 کے اختتام تک آزاد کسٹمز آپریشن شروع کرنے...

ہائی نان کا 2025 کے اختتام تک آزاد کسٹمز آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائی کو میں لوگ چوتھی چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہائی کو (شِنہوا) چین کے جنوبی استوائی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان نے خود کو ایک آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) میں تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کا مقصد 2025 کے اختتام تک آزاد کسٹمز آپریشنز کا قیام ہے۔

ہائی نان صوبائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ ایک ورک رپورٹ کے مطابق رواں سال ہائی نان اہم پالیسیاں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس میں قابل ٹیکس درآمدی اشیاء کی فہرست، درآمدات و برآمدات کے لئے ممنوعہ اور محدود اشیاء کی فہرست اور کسٹمز کی نگرانی سے متعلق ضابطے موجود ہیں۔

ہائی نان  میں قائم چینی ادارہ برائے اصلاحات و ترقی کے سربراہ چھی فولین کے مطابق، آزاد کسٹمز آپریشنز کو صوبے کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ ہوگا ۔ چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کے دیگر ارکان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے ایک اہم مرکز کی حیثیت  اور چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقے کی ترقی کے لئے اس  کا کردار مستحکم ہو گا۔

چین نے جون 2020 میں ہائی نان کو رواں صدی کے وسط تک عالمی سطح پر بااثر، اعلیٰ سطح کی  آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا۔

جون 2020کے بعد ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ  کی تعمیر کے ساتھ صوبے میں نئے اندراج شدہ غیر ملکی تجارتی اداروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جو ہائی نان کی بیرونی تجارت بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!