اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ عالمی ترقی کے نئے محرکات کو قوت بخشنے کو تیار

ہانگ کانگ عالمی ترقی کے نئے محرکات کو قوت بخشنے کو تیار

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر ایک مال بردار جہاز چل رہا ہے-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)فن لینڈ کے تاجر ولے لِنڈسٹارم سے جب پوچھا گیا کہ اس نے اپنی سمارٹ میڈیکل ڈیوائس فرم کی پہلی غیر ملکی منڈی کے لئے ہانگ کانگ کا انتخاب کیوں کیا تو اس نے بے ساختہ جواب دیا ’’کیوں نہیں؟ ‘‘

لِنڈ سٹارم نے 18ویں ایشیائی مالیاتی فورم کے موقع پر اپنے بوتھ پر کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں یہاں تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ فنڈنگ کے لئے ساتھی تلاش کرسکتا ہوں۔

منگل کے روز اپنے اختتام پر فورم نے واضح پیغام دیا کہ ہانگ کانگ ترقی کے تقدیر بدلنے والے محرکات کو پروان چڑھانے کا بہترین مقام ہے۔

عالمی کمپنیاں بڑی تعداد میں اس شہر کا رخ کر رہی ہیں جہاں مصنوعی ذہانت،بائیو ٹیک،فن ٹیک اور نئے مواد کے ابھرتے ہوئے شعبوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔2024 میں ہانگ کانگ میں غیر ملکی یا چینی سرپرست کمپنیوں کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد تاریخی 9 ہزار 960 تک پہنچ گئی جبکہ سٹارٹ اپس کی تعداد ریکارڈ 4 ہزار 694 تک پہنچ گئی۔دونوں میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ میں اطالوی ایوان صنعت و تجارت کے صدر ڈیوڈ مچل ڈی روزا نے حوالہ دیا کہ اٹلی ماحولیاتی تحفظ اور سپر کمپیوٹنگ جیسے شعبوں کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی اطالوی کمپنیوں اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی کاروباری کمپنیوں کے درمیان قریبی تعاون کے لئے پر عزم ہے۔اس سے چینی اور اطالوی دونوں معیشتوں کو فائدہ ہوگا۔

فورم میں ماہرین معیشت کا خیال تھا کہ ماحول دوست تبدیلی کے حوالے سے ہانگ کانگ کا اس سے بھی بڑا کردار ہے کیونکہ وہ ماحول دوست اور پائیدار مالیات کا مرکز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!