اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین غیر ملکی سیاحوں کو نئے چینی سال کی خوشیوں میں خوش...

چین غیر ملکی سیاحوں کو نئے چینی سال کی خوشیوں میں خوش آمدید کہہ رہا ہے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین موسم بہار کے تہوار میں شرکت اور چینی نئے سال کی خوشیوں سے لطف اندوزہونے کے لئے غیر ملکی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین غیر ملکی سیاحوں کو موسم بہار کے تہوار میں شرکت اور چینی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران "چین چلو” کے رجحان کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہی۔

اطلاعات کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں اخراجات کو فروغ دینے کی خاطر ترقی کے نئے محرکات کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان اقدامات میں سے ایک اندرون ملک سفر کی پالیسیوں کو بہتر بنانا ہے ، جس میں آہستہ آہستہ مزید ممالک کے لئے یکطرفہ آزاد ویزا پالیسیوں کو نافذ کرنا بھی شامل ہے۔

چین کی ویزا استثنیٰ کی پالیسیوں نے اندرون ملک سفر کو فروغ دیا ہے۔ سال کے آغاز کے بعد سے ” چین چلو” رجحان بڑھتا رہا ہے اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد نے اپنے نئے سال کی شام چین میں گزاری۔ کچھ ٹریول ایجنسیوں کا اندازہ ہے کہ اس سال موسم بہار کے تہوار کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے ٹریول بکنگ کی تعداد میں 2024 کے مقابلے میں 203 فیصد اضافہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ چونکہ چین نے اپنے ویزا چھوٹ پروگرام میں مزید ممالک کو شامل کیا ہے اور سہولت کے اقدامات کو بہتر بنایا ہے اس لئے غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سال 2024 میں غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد 6 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار  رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 82.9 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 2کروڑ ایک لاکھ 20 ہزار افراد ویزا کے بغیر چین میں داخل ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 112.3 فیصد زیادہ ہے۔ ترجمان کے مطابق نئے سال کی تعطیلات کے دوران غیر ملکی شہریوں کی آمد میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں  34 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سانپ کا نیا چینی قمری سال آدھا مہینہ دور ہے۔ یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اس تہوار  کو شامل کئے  جانے کے بعد یہ پہلا موسم بہار کا میلہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکی سیاحوں کو چین کے موسم بہار کے تہوار میں شامل ہونے، چینی نئے سال کی خوشی میں شریک ہونے، چینی مہمان نوازی کی گرمجوشی کو محسوس کرنے اور سانپ کے ایک مبارک سال کا آغاز کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!