اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کے دورہ افریقہ سے سدا بہار دوستی کو فروغ...

چینی وزیر خارجہ کے دورہ افریقہ سے سدا بہار دوستی کو فروغ ملا ، ترجمان

نائیجیریا کے شہر ابوجا میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی نائیجیریاکے صدر بولااحمد تینوبو سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی  وزیر خارجہ وانگ یی کا افریقہ کا دورہ مکمل طور پر کامیاب رہا، جس سے چین۔ افریقہ سدا بہار دوستی مضبوط ہوئی اور تیزی سے رونما ہوتی تبدیلیوں کا  مشترکہ طور پر جواب دینے کے لئے چین اور افریقہ کا عزم پختہ ہوا۔

حالیہ دورے میں وزیرخارجہ وانگ یی 4 افریقی ممالک نمیبیا، جمہوریہ کانگو، چاڈ اور نائیجیریا گئے۔ اس دورے نے 35 سالہ اس روایت  کو برقرار رکھا جس میں چینی وزیر خارجہ سال کے آغاز  پر پہلا غیرملکی دورہ افریقہ کا کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیان کون نے ایک پریس بریفنگ  دورے سے متعلق  مزید تفصیلات مہیا کرتے ہوئے بتایا کہ "یہ دورہ مکمل طور پر کامیاب رہا،” ۔ چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے  بیجنگ سربراہ اجلاس 2024 میں چینی صدر کی پیش کردہ  5 تجاویز اور شراکت داری سے متعلق 10 اقدامات پر عملدرآمد پر نئے اتفاق رائے اور نتائج حاصل کئے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی صورتحال ہمیشہ بدلتی رہتی ہے تاہم چین اور افریقہ کا ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے کا اصل عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ سے ملاقات کرنے والے افریقی رہنماؤں نے ایک چین اصول پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور انہوں نے چین کے شی زانگ میں آنے والے زلزلے پر ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!