اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی منجمد جھیلوں پر مچھلی کاشکار عالمی سیاحوں کو اپنی طرف...

چین کی منجمد جھیلوں پر مچھلی کاشکار عالمی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کی کانگ پھنگ کاؤنٹی میں وولونگ جھیل پر لوگ مچھلی کا شکار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کی وولونگ جھیل کی منجمد سطح پر ماہی گیر رہنما ڈونگ لی جون کی آواز نے ان کی ٹیم کو بڑا جال نکالنے  کی ترغیب دی جس میں کافی تعداد میں مچھلیاں پھنس گئی تھیں۔

تماشائیوں میں روسی سوشل میڈیا بلاگر لوسوپو رینات بھی شامل تھے جس نے پرجوش  انداز میں اس منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا ۔

 انہوں نے کہا کہ روس میں بھی ہمارے پاس سردیوں میں مچھلی کاشکار کرنے کی روایات ہیں لیکن یہ چھوٹے پیمانے پر ہوتی ہیں اور مچھلی کے شکار کے لیے راڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

وولونگ جھیل پر سردیوں میں مچھلی کا شکار کرنا شاندار کمیونٹی رسومات کی طرح لگتا ہے۔ یہ واقعی ٹیم ورک کی طاقت کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

جلد ہی رینات نے اپنی تصویر ایڈیٹ کرتے ہوئے اس منفرد ثقافتی تجربے کو اپنے غیر ملکی دوستوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

 سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی  چین کے وافرسرد وسائل اندرون ملک سیاحت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ چین کی ویزا فری پالیسیوں کی توسیع نے  مزید بین الاقوامی مسافروں کے لیے چینی سفر کی مہم جوئی کے لئے دروازہ کھول دیا ہے۔اس میں  حالیہ توسیع کے تحت 240 گھنٹوں تک راہداری ویزا فری قیام کی اجازت اور داخلے کی اہل بندرگاہوں کی تعداد 60 تک بڑھانا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!