اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیر ملکی استاد کا چین کے مشرقی علاقے ژوان چھینگ کا سفر

غیر ملکی استاد کا چین کے مشرقی علاقے ژوان چھینگ کا سفر

ہیڈ لائن:

غیر ملکی استاد کا چین کے مشرقی علاقے ژوان چھینگ کا سفر

جھلکیاں:

ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تعینات ایک غیر ملکی استاد اسکاٹ کیمبل،نے چین کے مشرقی علاقے ژوان چھینگ، کا سفر کیا ہے۔ آئیے ان کے اس سفر کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل، استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

2۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): بیان شنگچی، رکن، ادارہ ثقافتی آثار ژوان چھینگ

3۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے استاد

4۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر، بزنس ڈپارٹمنٹ، بینک آف چائنہ، ژوان چھینگ برانچ

5۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): سٹاف ممبر، بینک آف چائنہ ژوان چھینگ برانچ

6۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل،استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

7۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): سٹاف ممبر، بینک آف چائنہ ژوان چھینگ برانچ

8۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل،استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

9۔ ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل،استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

تفصیلی خبر:

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل، استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

’’ ہیلو، میرا نام اسکاٹ ہے، اور میں انہوئی کے علاقے ژوان چھینگ میں رہتا ہوں۔ یہ نانجنگ، سوژو اور شنگھائی کے نزدیک ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس وقت چین نے غیر ملکیوں کے لئے 10 دن کے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ چین کے اندر سفر کرنا، خاص طور پر اگر آپ ثقافتی مقامات دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ اب بہت آسان ہو گیا ہے۔ ژوان چھینگ اپنی تاریخ کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہ 4 تہذیبی خزانوں یعنی کاغذ، قلم، سیاہی اور پتھر کا گھر کہلاتا ہے۔ اس کے علاوہ مشہور شاعر لی بائی، کا تعلق بھی یہیں سے تھا۔’جنگ ٹنگ لیوکسیو‘ یہاں کی مشہور سبز چائے ہے، آپ میرے پس منظر میں اس سبز چائے کی فصل دیکھ سکتے ہیں۔

ہم اس وقت جنگ ٹنگ پہاڑ پر ہیں۔ یہ ایک حیران کن مقام ہے جس نے صدیوں سے فنکاروں اور شاعروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔  ’لی بائی جنگ ٹنگ پہاڑ پر اکیلا بیٹھا ہے‘ کے نام سے لی بائی، نے اپنی مشہور نظم یہاں لکھی تھی۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): بیان شنگچی، رکن، ادارہ ثقافتی آثار ژوان چھینگ

’’شیا ٹیاؤ ٹاور 495 عیسوی میں جنوبی چی خاندان کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ جیانگ نان خطے کے 4 مشہور ٹاورز میں سے ایک ہے۔ مشہور شاعر لی بائی، جو تانگ خاندان (907-618) کے دور سے تعلق رکھتے تھے، نے ژوان چھینگ کا کئی بار دورہ کیا۔ وہ اس ٹاور پر چڑھے اور مشہور نظمیں لکھیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے استاد

’’ہم ابھی شہر کے مرکز میں واقع بینک آف چائنہ میں پہنچے ہیں۔ ہم کچھ کرنسی تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ آئیے اندر چلتے ہیں۔چین نے غیر ملکیوں کے لئے سفر کو آسان بنانے کے حوالے سے متعدد نئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر، بزنس ڈپارٹمنٹ، بینک آف چائنہ، ژوان چھینگ برانچ

’’اب بینک آف چائنہ غیر ملکی کرنسی کی نقد رقم نکلوانے اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کی خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ ہم انگریزی ترجمے کی خدمت بھی فراہم کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): سٹاف ممبر، بینک آف چائنہ ژوان چھینگ برانچ

’’ سہ پہر بخیر، جناب۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل،استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

’’ ہیلو، میرے پاس 500 امریکی ڈالر ہیں، میں اسے رینمنبی (چینی کرنسی) میں تبدیل کرنا چاہوں گا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): سٹاف ممبر، بینک آف چائنہ ژوان چھینگ برانچ

’’ ٹھیک ہے۔ براہ کرم اپنا پاسپورٹ مجھے دے دیجئے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل،استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

’’ یہ لیجئے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): اسکاٹ کیمبل،استاد، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

’’ جو چائے میں ابھی پی رہا ہوں اسے ’جنگ ٹنگ لیوکسیو‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک خاص چائے ہے جو آپ صرف انہوئی کے ژوان چھینگ میں ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس چائے کی طرح شہر کی بہت ساری دوسری ثقافتی خصوصیات بھی شاندار ہیں۔ اس لئے مجھے واقعی امید ہے کہ ایک دن آپ خود یہاں آئیں گے اور شہر کی تمام خوبیاں دیکھیں گے۔‘‘

ژوان چھینگ ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!