اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا بغیر ویزا سفر کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہوگئی

چین کا بغیر ویزا سفر کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہوگئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ دا شینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیرملکی سیاح ایک پولیس افسر کی مدد سے عارضی داخلہ کارڈ بھررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی بغیر ویزا پالیسی کی بدولت 2024  کے دوران غیر ملکیوں کے  چین کے سفری دورے  گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنے ہوگئے جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں  چین کی توسیع شدہ بغیر ویزہ  پالیسیاں اور دنیا کے لئے زیادہ کھلے پن سے متعلق  اشارے فوائد فراہم کرکے عالمی سطح پر مسافروں سے قبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے  منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق چین بھر کے سرحدی معائنہ  اداروں نے 2024 کے دوران غیرملکیوں کے  6 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار سرحد پار دورے نمٹائے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں  82.9 فیصد زیادہ ہے۔  ان میں سے 2کروڑ سے زائد غیر ملکیوں نے بغیر ویزا پالیسی کے تحت سفر کیا  جو گزشتہ برس کی نسبت  112.3 فیصد اضافہ ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق  چین  میں 2024 کے دوران 61 کروڑ ایگزٹ انٹری ہوئی جو2023 سے 43.9 فیصد زائد ہے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  2024 کے دوران  غیر ملکیوں کو 26 لاکھ چینی ویزے جاری کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت  52.3 فیصد زیادہ ہیں۔ متعلقہ حکام نے  72ہزار غیر ملکیوں  کو چین میں ویزا میں توسیع، تجدید اور دوبارہ اجراء سے متعلق سہولت بھی فراہم کی۔

بیرون ملک سفر کے خواہشمند چینی مین لینڈ کے رہائشیوں کے لئے خدمات کو آسان بنادیا گیا ہے ۔ 2024 کے دوران چینی شہریوں کو تقریباً 2 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار پاسپورٹ جاری کئے گئے جو سالانہ 26.5 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان خطے  کے سفر کے لئے مین لینڈ کے رہائشیوں کو 9 کروڑ 45 لاکھ سے زائد اجازت نامے یا دستاویزات جاری کی گئیں جو 2023 کے مقابلے میں 9.8 فیصد سے زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!