اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی امداد سے کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش گرینیڈا کی...

چین کی امداد سے کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش گرینیڈا کی عوام کے لئے فائدہ مند ہوگی

گرینیڈا کے سینٹ جارج میں چین کی امداد سے گرینیڈا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا منصوبہ دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

سینٹ جارج، گرینیڈا (شِنہوا) گرینیڈا قومی کرکٹ ٹیم کاکھلاڑی  19 سالہ ڈینی جوزف بچپن سے ہی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہا ہے۔

وہ دوستوں کے ساتھ فارغ وقت بھی اسٹیڈیم میں گزارتا ہے، اس کے لیے یہ ایک اچھی جگہ ہے اور بالکل گھر جیسی ہے۔

جوزف کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چین کی امداد سے اسٹیڈیم کی ہونے والی تزئین وآرائش کے بعد مزید پیشہ ورانہ سہولیات اور بہتر تربیت کے مواقع فراہم ہوں گے جو اسے اپنے خواب کے قریب لے آئیں گے۔

کرکٹ گرینیڈا اور دیگر کیریبین جزیرہ نما ممالک میں ایک پسندیدہ کھیل ہے۔ یہ کھیل نہ صرف گرینیڈا کے عوام کی روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے بلکہ یہ قومی فخر کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

گرینیڈا نیشنل اسٹیڈیم اتھارٹی کے جنرل منیجر پیٹرک لوئسن نے کہا ہے کہ چین کی ایک کمپنی کی زیر نگرانی اس اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش نے گرینیڈا کے لوگوں کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

لوئسن نے کرکٹ اسٹیڈیم میں شِنہوا کو بتایا کہ تزئین و آرائش کا کام کر نے پر ہم چین کے شکر گزار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!