جی ننگ-داتونگ-یوآن پھنگ تیز رفتار ریلوے کی بلٹ ٹرین جی-4408 میں ایک مسافر سیلفی بنارہاہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں موسم بہار تہوار یا نئے چینی قمری سال کی آمد سے قبل منگل کے روز سے اس کی بڑی آبادی کےسالانہ سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔
گزشتہ برس دسمبر میں یونیسکو نے موسم بہار تہوار کو غیرمادی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا تھا جس کے بعد یہ پہلا ’’چھون یون‘‘ یا موسم بہار میلہ ہے۔
رواں سال 22 فروری کو ختم ہونے والے اس سفری رش کے دوران 9 ارب مسافر دورے متوقع ہیں، جس میں ریل اور فضائی راستے سے مسافر دورے ریکارڈ بلندیوں کو چھونے کی امید ہے۔
سفری موسم کے دوران شاہراہوں سے 7.2 ارب دورے اور شہری ہوابازی کے ذریعے 9کروڑ سے زائد دورے کئے جائیں گے جبکہ ریلوے سے 51کروڑ سے زائد مسافر دورے ہوں گے جس کا اوسط یومیہ 1 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار دورے ہیں جو گزشتہ برس سے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔
چین میں 40 روز ہ سفر کے دوران لاکھوں افراد اپنے اہلخانہ سے ملنے اپنے آبائی علاقوں میں جائیں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link