چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کی بوٹنگ لی اور میاؤ خودمختارکاؤنٹی میں غیرملکی سیاح یانوڈا رین فارسٹ ثقافتی زون کی سیر کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت نے ثقافت وسیاحت کے شعبوں میں ترقی کے فروغ اور متعلقہ کھپت میں اضافے کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی کونسل کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق ثقافتی اور سیاحتی کھپت کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس میں صارفین کے لئے مزید کوپن اور رعایت کی پیشکش کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں ثقافتی، فنون لطیفہ سے متعلق اور دیگر متعلقہ خدمات کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق مختلف عمر کے گروپوں کی مختلف ضروریات پورا کرنے کے لئے بچوں والے گھرانوں کے لئے خصوصی مہمان نواز اور سفری خدمات شروع کی جائیں گی ۔ عمررسید ہ افراد کے لئے اعلیٰ معیار، اپنی مرضی کے مطابق زیادہ خدمات اور مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
اس میں ثقافتی وتفریحی سرگرمیوں کو متنوع بنانے کی کوششوں کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے اور اپنی علاقائی حدود میں مقامی آبادی کے بڑے پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
دیگر اقدامات میں شاندار ثقافتی و سیاحتی تجربات کے لئے نئی مصنوعات اور کھپت کی فراہمی، فنون لطفیہ اور ڈیجیٹل نمائشوں کے لئے نئی جگہوں کی تعمیر اور رات میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ شامل ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link