اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی کمپنی نے کمبوڈیا میں گاڑیوں کے ٹائر بنانے کے کارخانے کی...

چینی کمپنی نے کمبوڈیا میں گاڑیوں کے ٹائر بنانے کے کارخانے کی تعمیر شروع کردی

کمبوڈین وزیراعظم ہن مانیت (درمیان ، سامنے) سیہانوک ویلے خود مختار بندرگاہ میں ربن کاٹ کر اضافی کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کر رہے ہیں-(شِنہوا)

نوم پِنہ(شِنہوا) چین کی گوانگ ژو انڈسٹریل انویسٹمنٹ ہولڈنگز گروپ (جی آئی آئی ایچ جی) کے ذیلی ادارے وانلی ٹائر کمپنی لمیٹڈ نے کمبوڈیا کے جنوب مشرقی صوبے سوئے رینگ میں گاڑیوں کے ٹائر بنانے کے کارخانے کی تعمیر شروع کردی ہے۔

کونسل فار دی ڈویلپمنٹ آف کمبوڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور سی ڈی سی کے اول نائب صدر سن چن تھول نے ویتنام کی سرحد پر واقع بویت قصبے کے سین باویٹ خصوصی اقتصادی علاقے میں 32 ہیکٹر پر پھیلے اس کارخانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں چن تھول نے کہا کہ یہ نیا سرمایہ کاری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فریم ورک کے تحت کمبوڈیا اور چین کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم ہن مانیت کی قیادت میں کمبوڈیا کے امن، سیاسی استحکام اور مضبوط میکرو اقتصادی استحکام پر سرمایہ کاروں کے حقیقی اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہ ۔

بیان کے مطابق اس وقت کمبوڈیا بھر میں خصوصی اقتصادی علاقوں میں کار ٹائر کی پیداوار کے 6 منصوبے جاری ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں 28 خصوصی اقتصادی علاقے ہیں جہاں 835 سرمایہ کاری منصوبوں پر مجموعی طور پر 11.7 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے روزگار کے تقریباً ایک لاکھ 95 ہزار مواقع پیدا ہوئے۔

کمبوڈیا نے 2024 میں جنوری سے نومبر کے دوران 77 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے کار ٹائر برآمد کئے جو 2023  کی اس مدت 32 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 135 فیصد زائد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!