اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی گریناڈا کے وزیراعظم سے ملاقات

چینی صدر کی گریناڈا کے وزیراعظم سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے سرکاری دورے پر آئے گریناڈا کے وزیراعظم ڈکن مچل سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز بیجنگ میں گریناڈا کے وزیراعظم ڈکن مچل سے ملاقات کی۔

مچل نے چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی کاؤنٹی ڈینگری میں حالیہ زلزلے پر چینی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

شی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات تذکرہ کیا کہ یہ زلزلہ اونچے علاقے میں آیا تھا اور چین نے کم سے کم وقت میں بچاؤ اور عارضی آباد کاری کا کام مکمل کرلیا ہے اور جتنی جلدی ممکن ہو تعمیر نو کا کام کیا جائے گا۔

شی نے کہا کہ چینی حکومت زلزلے سے بچاؤ کے لئے پراعتماد ہے اور اس کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔ گریناڈا تعلقات میں مسلسل پیشرفت ہوئی ہے جس میں فریقین ایک دوسرے سے باہمی احترام اور برابری کا سلوک کرکے باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کررہے ہیں۔ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے بھی بامعنیٰ نتائج ملے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی گہری ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین گریناڈا کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے دوطرفہ تعاون کے مزید نتائج پر زور دینے کا خواہشمند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!