اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلریاض بہار میلہ مارکیٹ کی ثقافتی تقریبات اور جشن سے رنگین

ریاض بہار میلہ مارکیٹ کی ثقافتی تقریبات اور جشن سے رنگین

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہ "بہار فیسٹیول مارکیٹ” کے دوران چینی کنگ فو کے فن کامظاہرہ کیا جارہا ہے-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا)’’چینی کنگ فو حیرت انگیز ہے!”، "سیچھوان اوپرا میں چہرے کی تبدیلی ناقابل یقین ہے!”، "کینڈیڈ ہاتھورن مزیدار ہے!” ان خیالات کی بازگشت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ثقافتی محل میں منعقدہ "بہارمیلہ مارکیٹ” کے دوران سنائی دی۔

سعودی عرب میں چینی سفارتخانے کی جانب سے "موسم بہار کا گرمجوشی سے استقبال، چینی نئے سال کا جشن ایک ساتھ منانا” کے عنوان سے اس مارکیٹ کا انعقاد کیا گیا اور اسے روایتی چینی نئے سال کے مندر میلے کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں چین- سعودی عرب سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ اور 2025 میں چین- سعودی عرب ثقافتی سال منانے کی تقریبات کا آغاز بھی کیا گیا۔

تقریب میں بیرون ملک مقیم چینی باشندے، غیر ملکی سفارتکار، سعودی حکام اور مقامی افراد شریک ہوئے اور خوشی اور ثقافتی جذبے سے بھرپور ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔

مارکیٹ میں چینی ثقافتی مظاہرہ، غیر معمولی ثقافتی ورثے کی نمائش، روایتی کھیل، ای سپورٹس کے روابط، معاصر فلمیں اور ایک مصروف چینی فوڈ سٹریٹ پیش کی گئی۔

شاؤلین کنگ فو، سیچھوان اوپرا چہرہ بدلنے، نسلی رقص اور لوک موسیقی جیسی روایتی پرفارمنس کے علاوہ خطاطی، کاغذ کاٹنے اور ہانفو (روایتی چینی لباس) جیسی سرگرمیوں نے شرکاء کو چینی ثقافت میں روشناس ہونے کا موقع فراہم کیا۔

دو روز کے دوران ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور، جاپان، وینزویلا، جمہوریہ چیک، رومانیہ، بلغاریہ، آسٹریا، آئرلینڈ، بھارت اور آذربائیجان کے سفیروں نے میلے میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران چینی سفیر چانگ ہوا نے کہا کہ موسم بہار کا میلہ چینی ثقافت کی ایک وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ علامت بن گیا ہے اور اس کا عالمی اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ میلہ ثقافتی تبادلے اور باہمی تفہیم کے لئے پل کا کام کرے گا۔

سعودی عرب میں تھائی لینڈ کے سفیر ڈارم بونتھم نے چینی بہار میلے کو یونیسکو کی غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے پر چین کو مبارکباد دی اور اس تقریب کی تعریف کی۔

چینی فوڈ سٹریٹ میں بیجنگ روسٹ بطخ، روجیامو (چینی ہیمبرگر) اور کینڈیڈ ہاتھورن جیسے پکوان پیش کئے گئے۔ شرکاء چین کے ذائقوں سے لطف اندوز ہونے اور نئے سال کے روایتی سامان خریدنے کے لئے بے تابی سے قطار میں کھڑے تھے۔

دو روزہ بہارمیلہ مارکیٹ میں 5 ہزار سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!