گرینیڈاکےوزیر اعظم ڈکن مشل گرینیڈا کے سینٹ جارجز میں شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)
سینٹ جارجز، گرینیڈا (شِنہوا) گرینیڈا کے وزیر اعظم ڈکن مشل نے کہا ہے کہ گرینیڈا اور چین کے تعلقات نے گزشتہ 20 برسوں میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔
مشل نے اس وقت چین کے سرکاری دورے کے دوران آئندہ 20 برسوں اور اس کے بعد باہمی تعلقات میں مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔
مشل نے گرینیڈا کے دارالحکومت سینٹ جارجز میں شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں صرف ایک چین ہےاور یہ خود ہی واضح ہے۔
انہوں نےچین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد سے اب تک گرینیڈا کے ایک چین کے اصول پر مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مستقل پیشرفت نے دونوں ممالک کو سفارتی، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، تعلیمی اور عوامی سطح پر فائدہ پہنچایا ہے۔
گرینیڈا مشرقی بحیرہ کیریبین میں ونڈورڈ جزائر کے جنوبی سرے پر واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔اس کا رقبہ 344 مربع کلومیٹر ہے اور آبادی تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار ہے۔
2018 میں گرینیڈا اور چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
مشل نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے بلا شبہ گرینیڈا کی ترقی کو فروغ دینے اور گرینیڈا اور چین کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
