اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، سردیوں کی سیاحت میں اضافے کے دوران برفانی مچھلی کے شکار...

چین، سردیوں کی سیاحت میں اضافے کے دوران برفانی مچھلی کے شکار نے توجہ حاصل کرلی

چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین کے سانگ یوآن شہر میں لوگ چھگن جھیل کے بازار سے مچھلی خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ چھن/ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرق میں برف سے ڈھکی ہوئی چھگن جھیل سے ایک میل طویل مچھلی کے جال میں بڑی مچھلیوں کا ایک گروپ تڑپ رہا تھا، جبکہ پرجوش تماشائیوں کا ہجوم یہ منظر دیکھ رہا تھا۔

یہ منظر برفانی مچھلی کے شکار کی ہزار سالہ قدیم روایت کا حصہ تھا جس نے جدید کشش حاصل کی ہے اور ملک کی سردیوں کی  فروغ پانےوالی سیاحت کی صنعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جرمنی کے ایک بین الاقوامی طالب علم شامیلوف رشیڈ جیلین صوبے کی چھگن جھیل پر ہونے والے مچھلی کے شکار کے پروگرام میں موجود تماشائیوں میں شامل تھے۔ انہیں مقامی ماہی گیروں سےقدیم ہنر آزمانے اوربراہ راست سیکھنے کا موقع بھی ملا۔انہوں نے برف پر بنائے گئے سوراخوں کے ذریعے جال کو کھینچنے کے بارے میں بھی سیکھا۔

رشیڈ چھگن جھیل کے برفانی مچھلی کے شکار کے دورے پر جانےوالے جیلین یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبا کے گروپ کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس نے چین کے شمال مشرق میں برفانی مچھلی کے شکار کی منفرد کشش اور لوگوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو ناقابل یقین حد تک متاثر کن پایا۔

برفانی مچھلی کا شکار کرنا جیلین اور اس کے ہمسایہ صوبے حئی لونگ جیانگ میں سردیوں کی تازہ ترین کشش کے طور پر ابھرا ہے اور یہ 2 مہینے کا موسم فروری کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!