پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین اور برطانیہ کا اقتصادی و مالیاتی تعاون مستحکم کرنے کا عزم

چین اور برطانیہ کا اقتصادی و مالیاتی تعاون مستحکم کرنے کا عزم

چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ اور برطانوی وزیرخزانہ ریچل ریوز نے چین ۔ برطانیہ اقتصادی و مالیاتی بات چیت کے 11 ویں مذاکرات کی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مشترکہ صدارت کی۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و مالیاتی بات چیت کا 11 واں دور بیجنگ میں ہوا جس میں فریقین نے اقتصادی و مالی تعاون مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔

چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ اور برطانوی وزیرخزانہ ریچل ریوز نے بات چت کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پر ہی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، اسٹریٹجک شراکت داری پوزیشن برقرار رکھنے، رابطے اور بات چیت مضبوط بنانے، اقتصادی و مالی تعاون کو مزید وسیع و مستحکم کرنے اور چین ۔ برطانیہ باہمی مفید تعلقات میں پیشرفت کے بارے میں مزید حوصلہ افزائی کے لئے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

برطانوی وزیر خزانہ ریوز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ معیشت ومالیات کے شعبوں میں عملی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مستقل، دیرپا اور باہمی احترام کے تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

فریقین  بات چیت کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج اور اتفاق رائے کے ایک سلسلے پر پہنچے۔ ہی اور ریوز نے چوتھے چین۔برطانیہ مالیاتی خدمات سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!